whatsapp-image-2018-09-15-at-09-06-14 53

بنوریہ کے اطراف اسٹریٹ لائٹس جلدتنصیب کی جائیںگی ،چیئرمین ڈسٹریکٹ ویسٹ

جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ میں ایم کیوایم پاکستان کے وفد کی مفتی محمدنعیم سے ملاقات
کراچی ()جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ میں ایم کیوایم پاکستان کے وفد کی مفتی محمدنعیم سے ملاقات ،وفد میں ڈسٹریکٹ ویسٹ کے چیئر مین اظہاراحمد ،سرور عالم،ندیم نور خانزادہ دیگر شامل ،اس موقع پر رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے وفد کے ساتھ شہر ی مسائل ودیگر باہمی دلچسپی کے امور پر پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے سائٹ ایریا کے مسائل سے ان کا آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ شہری مسائل ختم ہونے کے بجائے روز بروز بڑھتے ہی جارہے ہیں، مسائل حل ہوں گے تو عوام سکون وچین کا سانس لے سکتے ہیں، شہر ی ترقی کیلئے ضروری ہے بلدیاتی حکومت کو مکمل اختیارات دیئے جائیں ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ویسٹ کے چیئرمین اظہار احمدنے کہاکہ جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ بین الاقوامی ادارہ ہے اس کے اطراف جلد اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کی جائے گی تاکہ یہاں آنے والے غیر ملکی طلبہ ومہمانوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ، انہوں نے کہاکہ بے اختیار ہوکر بھی شہری مسائل حل کیلئے بھرپور کوششیں جاری ہیں، مسائل کے حل لیے پہلے بھی کوشاں تھے اب بھی ہیں ،اس موقع پر یوسی 20،11اور 24کے ناظمین سرور عالم ، شکیل ، ندیم نور خانزادہ ان کے ہمراہ شامل تھے ان کا کہناتھاکہ نئی حکومت سے امید ہے وہ بلدیاتی حکومت کوبااختیار بنائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں