7 64

ملعونہ آسیہ مسیح بری، ملک بھر میں شدید احتجاجی مظاہرے جاری

کراچی :سپریم کورٹ آف پاکستان نے توہین رسالت کے جرم میں سزائے موت پانے والی مسیحی خاتون آسیہ بی بی کو ناکافی شواہد کی بناء پر بری کردیا۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس آصف سعید کھوسہ اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل پر مشتمل سپریم کورٹ کے تین رکنی خصوصی بینچ نے توہین رسالت کے الزام میں موت کی سزا پانے والی آسیہ بی بی کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں حکم دیا کہ آسیہ بی بی اگر کسی دوسرےکیس میں مطلوب نہیں تو انہیں رہا کردیا جائے۔56 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس ثاقب نثار نے تحریر کیا، جس میں جسٹس آصف سعید کھوسہ کا نوٹ بھی شامل ہے۔
آسیہ مسیح کے فیصلے کی خبر آتے رہی ملک بھر کے بیشتر شہروں میں نوجوان سڑکوں پر نکل آئے اوراحتجاج شروع کردیا کراچی میں نصف درجن سے زائد مقامات پہ سڑکوں کو بند کیا گیا ہے شاہرائے فیصل اسٹار گیٹ ، ٹاور ، سولجر بازار ، گرومندر ، گارڈن ، اورنگی ، کورنگی سمیت دیگر علاقے شامل ہیں کاروبار کے کھلنے کا امکان بھی کم ہے مییڈیا پہ سنسر شپ کا شکار ہوگیا کچھ نہیں دکھایانہیں‌ جارہا ہے ، نمائش چورنگی پہ تحریک لبیک یارسول اللہ کے مشتعل کارکنوں نے چینلز کے نمائندوں پر حملہ کردیا. واضح رہے کہ اس وقت کراچی میں جزوی طور پر ہڑتال کا سما ہے پبلیک ٹرانسپورٹ اور دیگر ٹرانسپورٹ سڑکوں میں بہت کم دیکھائی دے رہی لوگوں میں خوف وہراس کی فضائ اور مظاہرین شدید اشتعال کا میں‌دیکھائی دے رہے ہیں‌

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں