aik 45

مولانا سمیع الحق کی شہادت عظیم سانحہ، علماء کرام

مولانا سمیع الحق کی شہادت قومی سانحہ ہے,مولانا کی دینی و ملی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی,مولاناسمیع الحق کی شہادت کا سانحہ پوری ملت کے لیے افسوس ناک ہے,مولانا کی شہادت کی غیر غیرجانبدارانہ اورمنصفانہ تحقیقات کروائی جائیں,مولانا کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے,اگر اس سے قبل شہید کیے گئے علماء کرام کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جاتا تو آج ایک اور قومی لیڈر کی شہادت کا سانحہ پیش نہ آتا ان خیالات کا اظہار وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر,مولانا انوار الحق, مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی اور مولانا محمد حنیف جالندھری نے مولانا سمیع الحق کی المناک شہادت کی اطلاعات پر اپنے ایک بیان میں کیا- وفاق المدارس کے قائدین نے مولانا سمیع الحق کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے قومی سانحہ قرار دیا-انہوں نے کہا مولانا کی دینی,تعلیمی اور ملی خدمات مدتوں یاد رکھی جائیں گی-وفاق المدارس کے قائدین اور جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم ،مولانا پیر عزیز الرحمن ہزاروی ،مولانا قاضی عبدالرشید،مولانا منظور مینگل ،مولانا الیاس گھمن،علامہ طاہر اشرفی ،مولانا طارق مدنی ،مولانا حق نواز ،مولانا زاہد الراشدی ،مولانا الیا چنیوٹی ، مولانا اکرم طوفانی ،مولانا ظہورعلوی ،مولانا عبدالحق سمیت ملک بھر کے علماء کرام نے مولانا کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شہادت کے سانحہ کی آزادانہ اور منصفان تحقیقات کروا کر حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں-وفاق المدارس کے قائدین نے کہا کہ اگر اس سے قبل شہید کیے گئے علماء کرام کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جاتا تو آج ایک اور سانحہ کی نوبت نہ آتی-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں