3 29

حاکم دبئی کی دیوالی تہوار پرمودی کو ہندی زبان میں مبارک باد

حاکم دبئی اور متحدہ عرب امارات کےنائب صدر الشیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے بدھ کے روز بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ٹوئٹر کے ذریعے “ہندی” زبان میں دیوالی کے تہوار کی مبارک باد پیش کی۔

الشیخ محمد بن راشد نے ایک ٹویٹ انگریزی اور دوسری ہندی زبان میں کی جس میں انہوں‌نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور پوری انڈین قوم کو دیوالی کے تہوار پر امارات کی طرف سے مبارک باد پیش کی۔ الشیخ محمد بن راشد نے لکھا کہ “میر تمنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور دیوالی کا تہوار منانے والے تمام لوگوں کی خوشیاں دوبالا ہوں۔ امید ہے دیوالی منانے والے محبت اور امید کی کرن ہم سب کے لیے روشن کریں گے”۔

الشیخ محمد بن راشد نے تمام شہریوں پر زور دیا کہ وہ متحدہ عرب امارات میں دیوالی کی تقریبات کی تصاویر کو #UAEDiwali. پرشیئر کریں۔

خیال رہے کہ بھارت میں ہندو 7 نومبر کو دیوالی کا تہوار مناتے ہیں۔ ہندومت کے پچاری دن کے پہلے حصے میں مندروں میں مذہبی رسومات ادا کرتے ہیں۔ اس موقع پر نئے کپڑے خریدے جاتے اور انواع اقسام کے کھانے پکائے جاتے ہیں۔ لوگ ایک دوسرے کو ملتے اور انہیں دیوالی کی مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

ہندوئوں کی مذہب کتب میں دیوالی کو روشنیوں، نور اور سایہ کا تہوار قرار دیا گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس موقع پر شمعیں بھی روشن کی جاتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں