%d9%82%d8%a8%d8%b1 58

مولانا رشید اشرف دارالعلوم کراچی کےقدیم قبرستان میں‌ سپرد خاک

کراچی (اخبار المدارس )دارلعلوم کراچی کورنگی کے بزرگ استاد الحدیث مولانا رشید اشرف گزشتہ شب انتقال کرگئے،نماز جنازہ آج منگل کے روز دارلعلوم کراچی کے احاطے میں مفتی رفیع عثمانی کی اقتداء میں‌اداکردی گئی، جبکہ تدفین دارالعلوم کے قدیم قبرستان میں‌کی گئی ،نماز جنازہ میں کراچی بھر کے جید علماء کرام اور مدارس کے طلبہ وعلماء کرام اور ان کے ہزاروں شاگردوں نے شرکت کی اس موقع پر رقط امیز مناظر بھی دیکھے گئے
مولانا رشید اشرف دارالعلوم کورنگی کراچی کے استاد الحدیث انتہائی تقوی دار بزرگ اور علمی شخصیت تھے ان کی طلبہ سے محبت وشفقت کی مثالیں دی جاتی تھی،شہرہ آفاق کتاب درس ترمذی کےمرتب کنندہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی امتحانی ونصابی کمیٹی کے انتہائی فعال رکن تھے وہ مفتی اعظم مفتی محمد شفیع صاحب رحمہ اللہ کے نواسے مولانا نور احمد کے صاحبزادے مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد رفیع عثمانی اور شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی کے بھانجے تھے.مولانا رشید اشرف کی تقریباً 62سال تھی 43 سال سے جامعہ دارالعلوم کراچی کورنگی کے مایہ ناز اساتذہ* میں شامل رہے ان کے پساندگان میں مولوی طیب اشرف. طاھر اشرف. مامون رشید اور چار صاحبزادیاں شامل ہیں‌.
ملک بھر کے جید علماء کرام نے مولانا رشید اشرف کے انتقال پر اظہار تعزیت کی ہے. .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں