2 61

ًًملک میں نفاذ شریعت کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے کہ ملک بھر میں اسلامی قوانین لاگو کئے جائیں .تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں ملک بھر میں شریعت کے نفاذ کے لئے درخواست دائر کی گئی ہے، درخواست میں وزیراعظم عمران خان اور صدرمملکت عارف علوی سمیت اسلامی نظریاتی کونسل اور لاء اینڈ جسٹس کمیشن، سراج الحق، مولانا فضل الرحمان، علامہ طاہرالقادری اورعلامہ خادم رضوی کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا ہے کہ کیا ہجری کیلینڈر کو پھرسے لاگو نہیں کر دینا چاہیے؟ کیا شراب نوشی کرنے والے شخص کو اسلامی قانون کے تحت 80 کوڑوں کی سزا نہیں ہونی چاہیے؟ کیا اسلامی قوانین کے مطابق ملزمان کو حبس بےجا میں رکھا جا سکتا ہے؟ کیا پاکستان پینل کوڈ میں اسلامی سزائیں شامل نہیں ہونی چاہیں؟ کیا آرٹیکل 184/3 میں اپیل کا حق نہ ہونا اسلامی قوانین کی خلاف ورزی نہیں ہے؟۔درخواست گزار نے موجودہ قوانین پر 90 سوالات اٹھا کرجوابات بھی دے دیئے اور استدعا کی کہ عدالت فریقین کو موجودہ قوانین میں اسلامی رو سے ترامیم کی ہدایت جاری کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں