4 0

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی، ڈالر 34 پیسے سستا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھی گئی جب کہ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر بھی 34 پیسے سستا ہوگیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 524 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد انڈیکس 36 ہزار کی سطح عبور کرتے ہوئے 36 ہزار 483 کی سطح پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر 34 پیسے سستا ہونے کے بعد 149 روپے 30 پیسے کا ہوگیا اور ڈالر کی خریداری قیمت 33 پیسے کمی سے 149 روپے 30 پیسے ہوگئی۔

گزشتہ روز انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 59 پیسے سستا ہوا اور 149.63 پر بند ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں