7 0

کراچی میں عید کے پہلے اور دوسرے روز بھی شدید گرمی پیشگوئی

کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں عید کے پہلے اور دوسرے روز شدید گرمی کی پیشگوئی کردی۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق کراچی آئندہ دنوں شدید گرمی اور حبس کی لپیٹ میں رہے گا جب کہ عید کے پہلے اور دوسرے دن موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے بتایا کہ عید کے 2 دن درجہ حرارت 39 سے40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے جب کہ 8 جون کے بعد موسم بہتر ہونا شروع ہوجائے گا، سمندری بادل اور تیز ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت کم ہو جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں