1 0

حکومت کو اپوزیشن کےاحتجاج کی کوئی پرواہ نہیں: نعیم الحق

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق کا کہناہے کہ حکومت کو اپوزیشن کےاحتجاج کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔

گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ موجودہ چیئرمین سینیٹ اچھا کردار ادا کررہے ہیں اور نئے چیئرمین سینیٹ کے لیے اپوزیشن کسی ایک نام پر متفق نہیں ہوسکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن قوانین کے تحت احتجاج کرتی ہے تو اس کی مخالفت نہیں کریں گے لیکن قوانین توڑنے کی کوشش کی تو قانون حرکت میں آئے گا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھاکہ حکومت کو اپوزیشن کےاحتجاج کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں