2 46

فردوس عاشق اعوان کتنی تنخواہ اور مراعات لیتی ہیں؟تفصیل سامنے آگئی

وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کتنی تنخواہ اورمراعات لیتی ہیں؟ تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔

فردوس عاشق اعوان کی مراعات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں۔ اپوزیشن رکن جام عبدالکریم کی جانب سے فردوس عاشق کی تنخواہ و مراعات پر سوال کیا گیا تھا جس پر تفصیلات ایوان میں پیش کی گئیں۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق فردوس عاشق اعوان وزارتِ اطلاعات ونشریات کی انچارج وزیر نہیں بلکہ ان کا عہدہ وزیر مملکت کے مساوی ہے۔

کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیرمملکت کو ماہانہ 4 لاکھ 6 ہزار روپے ادا کیے جاتے ہیں اور ساتھ ہی سرکاری گھر نہ الاٹ ہونے پر ماہانہ 93 ہزار 700 روپے ادا کیے جاتے ہیں۔

یہ بھی بتایا گیا کہ وفاقی وزیراور مشیران کو ماہانہ 4 لاکھ 48 ہزارروپے کی ادائیگی کی جاتی ہے اور سرکاری گھر نہ ہونے کی صورت میں وزراء کو ماہانہ ایک لاکھ 3 روپے دیے جاتے ہیں۔

کابینہ ڈویژن کے مطابق وزراء اور وزرائے مملکت کو سرکاری دوروں کے دوران 3 ہزار روپے یومیہ الاؤنس ملتا ہے، ذاتی اور خاندان کے استعمال کےلیے گاڑی، سیکیورٹی گارڈز کی سہولت بھی دی جاتی ہے۔

یہ بھی بتایا گیا کہ گھر میں 4 اے سی، ہیٹرز اور ٹیلی فون کی سہولت بھی دی جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں