4 32

صحرائے چولستان سے دو بھارتی شہری گرفتار

صحرائے چولستان سے دو بھارتی شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان ڈسٹرکٹ پولیس بہاولپور کا کہنا ہے کہ غیر ملکی باشندوں کی اطلاع کی موجودگی پر کارروائی کرتے ہوئے دو بھارتی باشندوں کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق بھارتی شہری غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہوئے تھے۔

پولیس کے مطابق یزمان پولیس نے بھارتی باشندوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ترجمان ڈسٹرکٹ پولیس کے مطابق پرشانت اور دری لال کا تعلق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش اور حیدر آباد شہر سے ہے، ایک بھارتی شہری سافٹ ویئر انجنیئرہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں