5 32

کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی 4 روپے 88 پیسے فی یونٹ مہنگی

اسلام آباد/ کراچی: نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کے لئے بجلی 4 روپے 88 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

سال نو کی آمد پر کے الیکٹرک صارفین کے لیے ایک بری خبر آئی ہے، نیپرا نے کے الیکٹرک کا 11 سہ ماہیوں کا ٹیرف ایڈجسٹمنٹ فیصلہ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین سے 106 ارب روپے وصول کرنے کی اجازت دے دی ہے، نیپرا نے جولائی 2016 سے مارچ 2019 کے عرصہ کے لیے فیصلہ جاری کیا ہے۔

ٹیرف کے مطابق نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین سے 106 ارب روپے وصول کرنے کی اجازت دی ہے، جس کے لئے کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی 4 روپے 88 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی ہے، منظوری کے بعد کے الیکٹرک کا ٹیرف 12 روپے 81 سے بڑھا کر 17 روپے 69 پیسے فی یونٹ ہوگیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں