2

’ رانا ثناء اپنے کیس میں خود ہی جج بنے بیٹھے ہیں، فیاض الحسن چوہان

رانا ثناءاللہ اپنے کیس میں خود ہی جج بنے بیٹھے ہیں، فیاض الحسن چوہان

پنجاب کے وزیر اطلاعا ت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ رانا ثناءاللہ اپنے کیس میں خود ہی جج بنے بیٹھے ہیں، ابھی تو باقاعدہ ٹرائل شروع نہیں ہوا، فیصلہ آنے پر پتہ چل جائے گا کون حق پر ہے۔

لاہورسے جاری بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا رانا ثناءاللہ اپنے آپ کو سادھو اور ولی بنانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن اورقتل و غارت کے دیگر واقعات رانا ثناءاللہ کی نام نہاد شرافت کا منہ چڑا رہے ہیں ،حکومت کے خلاف کھوکھلی بیان بازی سے احتساب کا عمل رکنے والا نہیں ۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھاکہ سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنانا بزدار حکومت کا شیوہ نہیں، ن لیگ نے جو بویا وہی کاٹ رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں