1 23

پنجاب میں کورونا کے مزید 8 کیسز کی تصدیق

پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 8 کیسز کی تصدیق کے بعد ملک بھر میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 245 ہو گئی ہے۔

پنجاب میں اب تک 34 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے جب کہ بلوچستان میں 16، خیبرپختونخوا میں 16، اسلام آباد میں 4 اور گلگت بلتستان میں تین افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

گزشتہ روز پنجاب میں کورونا وائرس سے مبینہ ہلاکت سامنے آئی تھی تاہم صوبائی وزیر برائے صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے اس بات کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ میو اسپتال میں زیر علاج شخص جگر کے عارضے میں مبتلا تھا۔

15 روز کیلیے شاپنگ مالز اور ریسٹورنٹس بند
سندھ میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر صوبائی حکومت شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس اور تفریحی مقامات کو 15 روز کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مصدقہ کیسز صوبہ /علاقہ
مصدقہ کیسز صوبہ /علاقہ
3 گلگت بلتستان
245 کل تعداد
34 پنجاب
172 سندھ
16 خیبرپختونخوا
16 بلوچستان
0 آزاد کشمیر
4 اسلام آباد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں