1

ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 50 ہوگئی، مجموعی کیسز 3278 تک جا پہنچے

ملک بھر میں آج کورونا وائرس سے مزید 3 افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 50 ہوگئی جب کہ مزید نئے کیسز کے بعد کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3278 ہوگئی ہے۔

ملک بھر میں اب تک کورونا سے ہونے والی 50 ہلاکتوں میں سے سب سے زیادہ 16 ہلاکتیں خیبرپختونخوا میں ہوئی ہیں۔

اس کے علاوہ پنجاب اور سندھ میں 15،15 جب کہ گلگت بلتستان میں 3 اور بلوچستان میں ایک ہلاکت ہوئی ہے۔

آج کورونا کے کیسز کی صورتحال
ملک میں آج بروز پیر اب تک کورونا وائرس کے مزید 117 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور تین ہلاکتیں بھی سامنے آئیں جو پنجاب سے رپورٹ ہوئیں۔

آج نئے کیسز میں سے پنجاب میں 113 کیسز 3 ہلاکتیں، اور اسلام آباد سے 4 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 3278 تک جا پہنچی ہے۔

پنجاب

پنجاب میں آج بروز پیر کورونا وائرس کے اب تک مزید 113 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں اور 3 ہلاکتیں بھی سامنے آئیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہیں جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 15 ہوگئی ہے تاہم صوبائی حکومت نے ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے میں کورونا وائرس کے 1493 مصدقہ کیسز کی تصدیق کی تاہم ان کی جانب سے صوبے میں مزید 3 ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں