3

آج سے اندرون ملک فلائٹ آپریشن کا آغاز

آج سے اندرون ملک فلائٹ آپریشن کا آغاز، کراچی سے پہلی پرواز روانہ ہوگی

ملک میں آج سے محدود پیمانے پر فلائٹ آپریشن کا آغاز ہوگا اور کراچی سے پہلی پرواز روانہ ہوگی۔

پی آئی اے اور نجی ائیرلائنز آج سے اندرون ملک آپریشن شروع کررہی ہیں جس میں لاہور، اسلام آباد، کراچی، کوئٹہ اور پشاور میں پروازیں چلائی جائیں گی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق دن ایک بجے کراچی سے پی آئی اے کی پہلی پرواز لاہور روانہ ہوگی جب کہ نجی ائیرلائن کی پرواز اسلام آباد کے لیے اڑان بھرے گی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ مسافر جب ائیرپورٹ پہنچیں گےتو سب سے پہلے ان کا درجہ حرارت چیک ہوگا اور ائیر پورٹ میں داخلے کے وقت سماجی فاصلے کا خیال رکھنا ہوگا۔

ترجمان کے مطابق طیارے کے اندر بھی مسافروں کو ایک نشست چھوڑکر بٹھایا جائے گاجب کہ ائیرلائن مسافروں کو ماسک اور ہینڈ گلووز فراہم کرنے کی پابند ہوگی۔

اس کے علاوہ پرواز کی روانگی سے قبل طیارے میں اسپرے کے بعد سول ایوی ایشن سے سرٹیفکیٹ لینا لازمی ہوگا، 5 مخصوص ائیرپورٹس پر اندرون ملک روانگی اور آمد پرڈس انفیکٹنٹ اسپرے کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں