1

سعودی عرب میں مسجد نبویﷺ سمیت دیگر مساجد عام نمازیوں کیلئے کھول دی گئیں

بلوچستان سے این ایف سی ایوارڈ کے غیر سرکاری رکن جاوید جبار رضاکارانہ طور پر مستعفی ہوگئے۔

جاوید جبار کو وزیر اعلیٰ بلوچستان نے دسویں این ایف سی کیلئے بلوچستان سے غیر سرکاری ممبر نامزد کیا تھا لیکن ان کی نامزدگی کو بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔

وزیر اعلی بلوچستان نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ بلوچستان سے 10 ویں این ایف سی ایوارڈ کے غیر سرکاری رکن نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔

جاوید جبار کی نامزدگی کو بلوچستان کے سیاسی حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کانشانہ بنایا گیا تھا جب کہ ان کی تقرری کے خلاف رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی اور بلوچستان کے وکلاء نمائندوں کی جانب سے بلوچستان ہائی کورٹ میں الگ الگ آئینی درخواستیں دائر بھی دائر کی گئی تھیں۔

اس حوالے سے رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی کا کہنا تھا کہ عوامی دباؤ کے نتیجے میں جاوید جبار نے رضاکارانہ طور پر این ایف سی سے بلوچستان کی نمائندگی سے دستبردار ہوکر اچھا فیصلہ کیا، دوسری جانب یہ بھی ثابت ہوا کہ وزیر اعلیٰ کا فیصلہ غلط تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں