ایم کیو ایم کا 33 واں یوم تاسیس؛ رینجرز کی بھاری نفری عزیزآباد پہنچ گئی

768297-rangers-1489821908-971-640x480

کراچی: ایم کیوایم کا 33 واں یوم تاسیس آج منایا جارہا ہے اور رینجرز کی بھاری نفری نے کارکنان کی ممکنہ آمد کے پیش نظر حفاظتی انتظامات سنبھال لئے ہیں۔ ایم کیو ایم آج اپنا 33 واں یوم تاسیس منارہی ہے اور ممکنہ طور پر ایم کیوایم پاکستان اور لندن کے کارکنان کی عزیز آباد میں واقع یادگار شہدا پرآمد بھی ہوگی سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر رینجرز کی بھاری نفری عزیزآباد مکا چوک پر پہنچ گئی ہے اور رینجرز کے متعدد اہلکار یادگار شہدا کے اطراف پر بھی تعینات کردیئے گئے ہیں جب کہ یادگار شہدا کے داخلی راستوں پر ناکہ بندی کردی گئی ہے۔رینجرز اہلکاروں کے علاوہ پولیس کی بھاری نفری بھی عائشہ منزل، کریم آباد اور اس کے اطراف کی سڑکوں پر تعینات کردی گئی ہے۔ دوسری جانب ایم کیوایم پاکستان کی جانب سے یوم تاسیس کی تقریبات پی آئی بی کالونی میں منعقد کی جائیں گی۔

103total visits,1visits today