یوم پاکستان پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل، جڑواں شہروں میں موبائل سروس مکمل بند

768979-flypast-1489901243-226-640x480

اسلام آباد: یوم پاکستان پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل کے پیش نظر جڑواں شہروں میں موبائل فون سروس بند کر دی گئی ہے۔ یوم پاکستان پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل کے لیے پاک فضائیہ کے طیاروں کی جانب سے فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے جہاں دارالحکومت کی فضاء جنگی طیاروں کی گھن گرج سے گونج رہی ہے جب کہ فل ڈریس ریہرسل کے لئے سکیورٹی کے بھی غیرمعمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ریہرسل کے پیش نظر اسلام آباد اور راولپنڈی میں موبائل فون سروس دوپہر ایک بجے تک بند کر دی گئی ہے جس کے باعث شہریوں کو رابطوں میں شدید مشکلا ت کا بھی سامنا ہے۔فل پریڈ ریہرسل کے باعث ایکسپریس وے، فیض آباد فلائی اوور اور مری روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔ ایکسپریس وے کو کھنہ پل سے زیرو پوائنٹ تک اور فیض آباد فلائی اوور ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند ہے۔ کشمیر ہائی وے زیرو پوائنٹ سے ڈھوکری چوک تک بند ہے، اس کے علاوہ دارالحکومت میں داخلے کا مرکزی راستہ بھی بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

51total visits,1visits today