فاروق ستار کے اب بھی لندن والوں سے رابطے ہیں، خورشید شاہ

768638-khursheedshah-1489857383-304-640x480

سکھر: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ فاروق ستار کے اب بھی لندن والوں سے رابطے ہیں لیکن ان کی گرفتاری کو اچھا نہیں سمجھتا۔سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ایم کیوایم لندن اور پاکستان جڑواں بچے ہیں جن میں جائیداد کا جھگڑا ہے جب کہ فاروق ستار کے اب بھی لندن والوں سے روابط ہیں لیکن انہوں نے خود کو لندن سے الگ کرنے کا اعلان کیا ہے جو ایک ظاہری بات ہے اس لیے ہمیں ظاہری چیز کو ماننا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ فاروق ستار ایک پارلیمانی جماعت کے لیڈر ہیں ان کی گرفتاری کو اچھا نہیں سمجھتا۔واضح رہے کہ گزشتہ رات ڈاکٹر فاروق ستار کی ڈرامائی انداز میں گرفتاری اور رہائی سامنے آئی جس کے بعد یہ معاملہ ایک معمہ بن گیا ہے۔

170total visits,1visits today