خیبرایجنسی میں سرحد پار سے دہشت گردوں کا حملہ، جوابی کارروائی میں 3 مارے گئے

768743-pakarmy-1489867060-566-640x480

پشاور: سرحد پار سے دہشت گردوں نے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا تاہم جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔ خیبرایجنسی میں سرحد پار سے دہشت گردوں نے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا تاہم چوکس جوانوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حملہ ناکام بنادیا۔ یکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز کی جانب سے حملے کا فوری اور موثر جواب دیا گیا جس کے نتیجے میں 3 حملہ آور مارے گئے۔واضح رہے کہ گزشتہ روزافغانستان سے دہشت گردوں نے خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل کے علاقے لوئی شلمان میں چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوگئے تھے۔

115total visits,2visits today