769752-sharjeel-1489991181-415-640x480 1

شرجیل میمن کو گرفتار کرنے کےلئے تیار ہیں، نیب حکام

769752-sharjeel-1489991181-415-640x480

اسلام آباد: نیب حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ سے شرجیل میمن کی حفاظتی ضمانت منسوخ کروانے کےلئے ہمارے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں اور ہم نے پیپلزپارٹی کے رہنما کو تحویل میں لینے کے لئے انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔ نیب حکام کا کہنا ہے کہ تعطیلات کے باعث اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے جاری ہونے والے شرجیل میمن کی حفاظتی ضمانت کے احکامات ہمیں موصول نہیں ہوئے اس لئے شرجیل میمن کو حراست میں لیا گیا ائیر پورٹ پر شرجیل میمن کو حراست میں لینے سے قبل عدالتی وارنٹ گرفتاری دکھائے تھے اور ہیڈ کوارٹر میں شرجیل میمن سے اچھا سلوک کیا گیا۔نیب حکام کا کہنا تھا کہ ہم نے پیپلزپارٹی کے رہنما کو دوبارہ حراست میں لینے کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں اوران کی حفاظتی ضمانت منسوخ کروانے کے لیے ٹھوس شواہد بھی اکٹھے کرلئے گئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی کی سربراہی میں لیگل ٹیم دلائل پیش کرے گی اورشرجیل میمن کی پہلے خارج ہونے والی حفاظتی ضمانت کو جواز بناتے ہوئے ان کی حفاظتی ضمانت خارج کرنے کی استدعا کی جائے گی، امید ہے کہ شرجیل میمن کی ضمانت خارج ہوجائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں