چائنا کٹنگ کیس میں شاکر لنگڑا سمیت 14 کے ڈی اے افسران پر فردِ جرم عائد

769755-shakirlangra-1489990781-934-640x480

کراچی: احتساب عدالت نے چائنا کٹنگ کیس میں شاکر لنگڑا سمیت کے ڈی اے کے 14 افسران پر فردِ جرم عائد کردی ہے۔ کراچی کی احتساب عدالت میں چائنہ کٹنگ کیس کی سماعت ہوئی جس میں نیب کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ملزمان نے رفاہی پلاٹوں کی چائنہ کٹنگ کی اور بڑی تعداد میں عوام کو فروخت کیے، شاکرعرف لنگڑا کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے، ملزم پر چائنہ کٹنگ اور غیر قانونی الاٹمنٹ کے ذریعے قومی خزانے کو 168 ملین روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔عدالت نے ملزم شاکر لنگڑا سمیت کے ڈی اے کے 14 افسران پر فردِ جرم عائد کردی تاہم ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کیا جس پرعدالت نے 7 اپریل کو گواہوں کو طلب کرلیا۔

28total visits,1visits today