امید ہے ڈیرن سیمی جلد اسلام قبول کر لیں گے

sammy_3

پشاور: پی ایس ایل کی فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے ڈیرن سیمی جلد اسلام قبول کر لیں گے۔ خیبر ہاﺅس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید آفریدی نے کہا کہ ڈیرن سیمی اسلام کے بارے میں پڑھ رہے ہیں اور یہ ان کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں دعا کرنی چاہیے کہ ڈیرن سیمی اسلام قبول کر لیں۔ واضح رہے کہ پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے پاکستان آ کر کرکٹ کھیل کر اور اپنی ٹیم کو فائنل میچ جتوا کر تمام پاکستانیوں کے دلوں میں گھر کر لیا ہے۔ ان کے شاہد آفریدی اور جاوید آفریدی سے بھی بہت اچھے تعلقات ہیں جن کے اصرار پر وہ پاکستان آنے کے لیے راضی ہوئے تھے ۔

99total visits,1visits today