مکہ مکرمہ میں خاتون کو طمانچہ مارنے والا شخص گرفتار

792294-senegalweb-1492139656-175-640x480

مکہ مکرمہ کی پولیس نے سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آنے والی ایک فوٹیج پر کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو تھپڑ مارنے میں ملوث شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مکہ معظمہ کے پولیس ترجمان کرنل ڈاکٹ عاطی بن عطیہ القرشی نے بتایا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے سامنےآنے والی ایک فوٹیج میں المسفلہ کالونی میں ایک شخص کو سڑک پرچلتےہوئے خاتون کو تھپڑ مارتے دکھایا گیا تھا۔ پولیس نے اس واقعے کی فوری تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی جس نے ملزم کی نشاندہی کی۔ نشاندہی کے بعد ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے جس کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔خیال رہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پرسامنے آنے والی ایک فوٹیج میں ایک نوجوان اور خاتون کو ہاتھا پائی کرتے دکھایا گیا تھا۔ فوٹٰیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون سے الجھنے والا شخص اسے زور دار طمانچہ مارتا ہے جس کے نتیجے میں وہ زمین پر گر پڑتی ہے۔بہ ظاہر لگتا ہے کہ ہاتھا پائی سے قبل دونوں میں سخت نوعیت کی تو تکار تلخ کلامی بھی۔ تھپڑ لگنے کے بعد خاتون زمین پربیٹھ گئی اور رونے لگی۔ یہ سارا منظر خفیہ کیمرے میں محفوظ ہوگیا۔

49total visits,1visits today