تبلیغی اجتماع کے دوران آتشزدگی سے 22 افراد جاں بحق

792294-senegalweb-1492139656-175-640x480

ڈاکار: سینیگال میں 3 روز تبلیغی اجتماع کے دوران آتشزدگی کے باعت 22 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔ سینیگال کے مدینہ گوناس نامی علاقے میں مسلمانوں کے 3 روزہ تبلیغی اجتماع کے دوران عارضی خیمہ بستی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، تیز ہواؤں کے باعث آگ ساری خیمہ بستی میں پھیل گئی۔ خیموں میں آگ لگنے کے بعد اجتماع میں بھگدڑ مچ گئی اور بھگدڑ کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ 20 کے قریب افرادکی حالت تشویشناک ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ سینیگال کے صدر میکے سال نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے، سینیگال اور دیگر افریقی ممالک کے مسلمان ہر سال اس مقام پر اکٹھے ہو کر عبادت کرتے ہیں جبکہ مذہبی رہنماؤں کے خطاب بھی ہوتے ہیں۔

91total visits,2visits today