تعلیمی اداروں میں آئس ہیروئن فروخت کرنے والا گروہ گرفتار

793274-arrestweb-1492239748-650-640x480

راولپنڈی : پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے جڑواں شہروں کے تعلیمی اداروں میں خطرناک آئس ہیروئن فروخت کرنے والے گروہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد اور راولپنڈی کے تعلیمی اداروں میں آئس ہیروئن فروخت کرنے والے 2 رکنی گروہ کو گرفتار کر کے 400 گولیاں برآمد کر لی ہیں۔ پولیس کے مطابق طالب علموں کو آئس ہیروئن فروخت کرنے والے دونوں گرفتار ملزمان ایف ایس سی کے طالب علم ہیں، برآمد ہونے والی آئس ہیروئن کی گولیاں ہالینڈ اور ڈنمارک سے منگوائی گئی ہیں اور ایک گولی کی قیمت تقریباً 3500 روپے ہے۔واضح رہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان بھی اسلام آباد اور راولپنڈی کے تعلیمی اداروں میں بچوں کو منشیات فروخت کرنے کے واقعات کا نوٹس لے چکے ہیں اور اس سے پہلے بھی جڑواں شہروں میں نشہ آور اشیا فروخت کرنے کے الزام میں کئی افراد گرفتار ہو چکے ہیں۔

305total visits,3visits today