ایفیڈرین کیس: علی موسیٰ گیلانی کے وارنٹ گرفتاری جاری

11

اسلام آباد: عدالت نے ایفیڈرین کیس میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی موسیٰ گیلانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔نجی ٹی وی کے مطابق ایفیڈرین کیس کی سماعت انسداد منشیات کی عدالت میں ہوئی، خاتون جج ارم نیازی نے علی موسیٰ گیلانی اور دیگر 2 ملزمان کی عدم حاضری پر وانٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 19 مئی کو ملزمان کو گرفتار کر کے پیش کر نے کا حکم سنا دیا۔ عدالت نے ملزمان کی عدم حاضری پر اظہار برہمی کرتے ہوئے حکم سنایا کہ 19 مئی تک تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے پیش کیا جائے۔

79total visits,1visits today