l_166469_061128_updates 5

کراچی: پولیس کارروائیوں میں ملزم ہلاک اور 9گرفتار، 10زیرحراست

l_166469_061128_updatesکراچی: پولیس کارروائیوں میں ملزم ہلاک اور 9گرفتار، 10زیرحراست
کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران ایک ملزم ہلاک اور 9 کوگرفتار کرلیا گیا، جبکہ 10 کو حراست میں لے لے کر پوچھ گچھ کے لیے تھانے منتقل کردیا ہے۔

لیاری میں بغدادی کے علی محمد محلہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک اور 3 فرارہوگئے۔ ہلاک ملزم کا تعلق غفار زکری گروپ سے تھا، جس کی شناخت حسن ذکری کے نام سے ہوئی۔ چاروں ملزمان لوٹ مار اور اقدام قتل کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

پولیس کے مطابق جمشید کوارٹر، بلوچ پاڑہ، جہانگیر روڈ پر مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران گھرگھر تلاشی لی گئی۔ آپریشن کے دوران علاقے کے راستے سیل کردیے گئے اور تصدیق کےلیے بائیومیٹرک مشین کا بھی استعمال کیا گیا۔ سرچ کے دوران 10 افراد کو حراست میں لیکر تفتیش کے لیے تھانے منتقل کیا گیا ہے۔

ایس پی گلشن اقبال غلام مرتضیٰ بھٹو کے مطابق پی آئی بی پولیس نے کرنال بستی میں ٹارگٹڈ کارروائی کی، جس کے دوران 6ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا گیا، جن میں سرور، سمیر، عارف، عبدالرزاق، جاوید اور عبدالواسع شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان سے پسٹل اور مشین گن ملی ، ملزمان درجنوں ڈکیتیوں اور اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

ایس پی اورنگی عابد علی بلوچ کے مطابق اورنگی، پاکستان بازار میں پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 3 جرائم پیشہ افراد کو اسلحے اور منشیات سمیت گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے نام رضا،امتیاز اور اظہر ہیں اور ان کےخلاف مختلف دفعات کےتحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں