nazir-vgv 1

جے آئی ٹی رپورٹ کل سپریم کورٹ میں پیش کی جائے گی

5

پاناما کیس کی جے آئی ٹی اپنی رپورٹ کل سپریم کورٹ میں پیش کرے گی ،تحقیقاتی ٹیم کے ارکان آج چھٹی کے روز بھی جوڈیشل اکیڈمی کی عمارت میں اپنے کام میں مصروف ہیں۔

پاناما کیس کی تحقیقاتی کے لئے سپریم کورٹ کے حکم پر بنائی گئی جے آئی ٹی نے وزیراعظم نوازشریف، ان کے دونوں صاحبزادوں حسن اور حسین نواز ، صاحبزادی مریم نواز ، وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف، وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار، کیپٹن (ر) صفدرو دیگر سے پوچھ گچھ کی۔

تحقیقات کے دوران لئے گئے بیانات اور دستاویزات کی چھان بین سے کیا حاصل ہوا؟اس کا سارا نچوڑ کل عدالت عظمیٰ کے سامنے پیش کیاجائےگا۔

اسلام آباد انتظامیہ نے سپریم کورٹ میں کل کی سماعت کے لیے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے، ریڈ زون میں ہائی الرٹ کے ساتھ عدالت عظمیٰ کے اندر بھی پولیس اور رینجرز کی اضافی نفری تعینات ہوگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں