ملک بھر کے دینی مدارس میں تعلیمی سال 2017-18کا باقاعدہ آغاز ہوگیا

pic
کراچی: ملک بھر کے دینی مدارس میں تعلیمی سال 2017-18کا آغاز ہوگیا،خیر المدارس ملتان ، جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ کراچی ، دارالعلوم کراچی ، علوم الاسلامیہ علامہ بنوریہ ٹاؤن ،جامعہ فاروقیہ شاہ فیصل کالونی کراچی ،جامعۃ الرشید ، اکوڑہ خٹک ، جامعہ فاروقیہ راولپنڈی سمیت ملک کے تمام مدارس میں تعلیمی سال 2017-18کا آغازہوگیاہے، بعض مدارس میں نئے داخلوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے، امسال مدارس میں پڑھنے آنے والے طلبہ کی تعداد میں دگنا اضافہ دیکھنے میں آیاہے بڑے مدارس میں داخلوں کی کوشش کے بعد طلبہ چھوٹے مدارس کی طرف رجوع کررہے ہیں اسی طرح پنجاب اور کراچی کے بعض مدارس میںداخلوں کیلئے پاکستان سمیت دنیا بھر سے طلبہ کا جمع غفیر امنڈ آیاہے اور مدارس نے محدود داخلے دیئے جارہے ہیں مدارس کی انتظامیہ کہناہے کہ طلبہ کرام طعام وقیام اور دیگر ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے داخلے دیئے جارہے ہیں ان میں سے جو طلبہ میئرٹ پرنہیں اترتے انہیں چھوٹے مدارس میں داخلوں کامشورہ دیاجارہاہے

149total visits,3visits today

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *