لندن میٹرواسٹیشن پر مسلمان خاتون پر تشدد

لندن میٹرواسٹیشن پر مسلمان خاتون پر تشدد
hhhh
لندن میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز واقعات میں اضافہ ہوگیا،ایک شخص نے میٹرواسٹیشن پر بیٹھی مسلمان خاتون کاحجاب کھینچنے کی کوشش کی ،روکنے پر تشدد کیا اور غلط زبان کا استعمال کیا۔

برطانی اخبار کی رپورٹ کے مطابق لندن کے میٹر و اسٹیشن پر ٹرین کے انتظار میں بیٹھی انیسو عبد القادر نامی مسلمان خاتون کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا۔

رپورٹ کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک شخص نے ان کا حجاب اتارنے کی کوشش کی ، روکنے پر خاتون پر تشد د کیا گیا،مسلمان خاتون کی دوست بھی حملہ آور سے نہ بچ سکیں ۔

رپورٹ کے مطابق حملہ آور نے ان کے منہ پر تھوک پھینکا،حملہ آور کے ساتھ موجود خاتون نے مسلمان خواتین کو دھمکایا اور غلط زبان استعمال کی۔

واقعے پر ترجمان برطانوی ٹرانسپورٹ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ برتاؤ مکمل طور پر ناقابل قبول اور بالکل بھی برداشت نہیں کیاجائے گا، پولیس معاملے کی تفتیش کررہی ہے ۔

73total visits,1visits today