معلوم ہے آگے کیا ہونے والا ہے لیکن سازش سے پردہ اٹھاؤں گا، نواز شریف

wazir-azam
وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ معلوم ہے میرے ساتھ آگے کیا ہونے والا ہے لیکن اداروں سے ٹکراؤ کا حامی نہیں اور سازش سے پردہ ضرور اٹھاؤں گا۔

سابق وزیراعظم سے جڑواں شہروں کے تاجروں نے پنجاب ہاؤس آکر ملاقات کی اور ان سے اظہار یکجہتی کیا۔

اس موقع پر سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتا ہوں اس لئے عدالتی فیصلہ تسلیم کیا لیکن عوام نے پاناما فیصلے کو تسلیم نہیں کیا۔

میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ احتساب کے نام پر استحصال کیا گیا مگر جھکوں گا نہیں، عوام نے مینڈیٹ دیا، سویلین بالادستی کو تسلیم کیا جائے۔

سابق وزیراعظم نے سوالات اٹھائے کہ قومی خزانے کے اربوں روپے لوٹنے والے آج تک نہیں پکڑے گئے، آئین توڑنے والوں کو سزا کیوں نہیں دی گئی اور کیا پاناما کیس میں میرے ہی خاندان کا نام تھا۔

204total visits,1visits today