آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کیلئے کوششیں جاری رکھی جائیں، آرمی چیف

l_169290_115714_updates
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہےکہ آئین کی بالادستی برقرار رکھنے اور قانون کی حکمرانی کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں ملک کی اندرونی و بیرونی سلامتی کی صورتحال کا جامع جائزہ لیا گیا جب کہ علاقائی سلامتی خصوصاً افغانستان کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈرزکانفرنس میں لائن آف کنٹرول کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا جب کہ اس دوران آپریشن ردالفساد کی اب تک کی پیشرفت پر اظہار اطمینان اور علاقائی امن و سلامتی کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے آپریشن خیبر فور میں حاصل کامیابیوں کو سراہا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ملکی دفاع وسلامتی کے لیے پاک فوج کا عزم بے مثال ہے اور آپریشن ردالفساد کے دوررس اثرات ہوں گے۔

آرمی چیف نے کہا کہ آئین کی بالادستی برقرار رکھنے اور قانون کی حکمرانی کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں، قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی کے لیے تمام قومی قوتیں مل کر کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ملکی اداروں کے ساتھ مل کر جدوجہد جاری رہے گی۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ہم افغانستان کے ساتھ پراعتماد باہمی تعاون کے خواہاں ہیں

51total visits,1visits today