10 8

جسٹس(ر) جاوید اقبال نئے چیئرمین نیب تعینات

10

اسلام آباد: جسٹس(ر) جاوید اقبال نئے چیئرمین نیب تعینات ہو گئے، وزارت قانون نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس(ر) جاوید اقبال نئے چیئرمین نیب مقرر ہو گئے ،اتوار کے روز صدر مملکت نے جسٹس(ر) جاوید اقبال کی بطور چیئرمین نیب تقرری کی منظوری دے دی ،جس کے بعد وزارت قانون نے ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جسٹس(ر) جاوید اقبال کی تقرری نیب آرڈیننس کی شق نمبر 6بی کے تحت کی گئی ۔ان کی تقرری چارسال کے لئے کی گئی ،جو ناقابل توسیع ہو گی ۔واضح رہے کہ چیئرمین نیب کے لئے حکومت اور اپوزیشن کی طرف سے نو نام سامنے آئے جن میں جسٹس(ر) جاوید اقبال کی منظوری دی گئی ، جسٹس (ر) جاوید اقبال کا نام پاکستان پیپلز پارٹی نے دیا تھا، جسٹس (ر) جاوید اقبال جلد اپنے نئے منصب کا حلف اٹھائیں گے اور موجودہ چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں