نیب ریفرنسز: حسن اور حسین نواز کا اخبار میں اشتہار جاری کرنے کا حکم

173668_9145148_updates

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب ریفرنسز میں عدم پیشی کے باعث حسن اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے اس پر کارروائی کا آغاز کردیا اور دونوں کا اخبار میں اشتہار جاری کرنے کا حکم دیدیا۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے آج نیب ریفرنسز پر سماعت کی جس میں کیپٹن (ر) صفدر اور مریم نواز عدالت میں پیش ہوئے جس کے بعد عدالت نے محمد صفدر کی ضمانت کی درخواست منظور کرلی۔
کیپٹن (ر) صفدر کی نیب ریفرنسز میں ضمانت منظور
نیب نے دوران سماعت عدالت میں استدعا کی کہ حسن اور حسین نواز کا ٹرائل الگ کیا جائے اور انہیں اشتہاری قرار دیا جائے۔
نیب کی جانب سے حسن اور حسین نواز کے وارنٹ گرفتاری کی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔
عدالت نے نیب کی استدعا پر حسن اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دینے کی استدعا منظور کرلی اور اس پر کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے ملزمان کا اخبار میں اشتہار جاری کرنے کا حکم دیا۔
عدالت نے دونوں ملزمان کو بذریعہ اخبار اشتہار عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے اور ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
جب کہ عدالت نے 3 نیب ریفرنسز میں حسن اور حسین نواز کامقدمہ الگ کرنےکی ہدایت کی ہے۔
احتساب عدالت نے نیب کی جانب سے دائر ایون فیلڈ اپارٹمنٹس، العزیزیہ اسٹیل مل اور فلیگ شپ انویسمنٹ میں نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 13 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔
واضح رہے کہ نیب نے پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں شریف خاندان کے خلاف تین اور اسحاق ڈار کے خلاف ایک ریفرنس دائر کیا ہے۔

127total visits,3visits today

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *