شیخ الحدیث مفتی محمدنعیم کی صحتیابی کیلئے دعاؤں کی اپیل

mufti-muhammad-naeem
کراچی()معروف عالم دین وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی مجلس عاملہ کے رکن رئیس وشیخ الحدیث جامعہ بنوریہ عالمیہ اورممتازمذھبی اسکالرمفتی محمدنعیم ہسپتال میں داخل ہیں ، پیر کی شب سینے کے انفیکشن میں شدیدتکلیف کے باعث فوری طور پر ٹبہ ہسپتال میں داخل کرایا گیا،ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے انہیں امراض قلب کے منی آئی سی یو میں شفٹ کیاگیا جہاں مکمل ٹیسٹ کئے گئے،ڈاکٹروں کے مطابق سینے میں درد کے باعث ان کا قلب بھی متاثرمعلوم ہورہاہے ،اسی وجہ سے ہرممکن ٹیسٹ کراکے اطمنان کیاجائیگااوراگرضرورت محسوس ہوئی تو ایک دو روزمیں ٹریٹمنٹ کے بعد اینجو گرافی بھی کی جاسکتی،جامعہ بنوریہ عالمیہ کے ترجمان مولاناغلام رسول کے مطابق مفتی محمدنعیم کی صحت کی بحالی کیلئے جامعہ بنوریہ عالمیہ میں خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیاجارہاہے اور قوم سے بھی خصوصی دعاؤں کی اپیل کی ہے ، علاوہ ازیں ، گزشتہ روز معروف امراض قلب کے ہسپتال ٹبہ میں مختلف سیاسی وسماجی جماعتوں کے قائدین نے مفتی محمد نعیم کی عیادت کی اور ان سے ملاقات کرکے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

84total visits,1visits today

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *