عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

4الیکشن کمیشن کے پانچ رکنی بینچ نے 3،2 سے وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔
الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے سابق رہنما اکبر ایس بابر کی درخواست پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ الیکشن کمیشن کے 5 رکنی بینچ میں سے سندھ اور پنجاب کے 2 ممبرز نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کی مخالفت کی تاہم 3 ممبرز نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے چئیرمین تحریک انصاف سے درخواست پر جواب طلب کرلئے۔
الیکشن کمیشن نے حکم دیا ہے کہ عمران خان کو توہین عدالت کیس میں 26 اکتوبر کو گرفتار کرکے پیش کیا جائے، عدالت نے کیس کی سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

170total visits,2visits today

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *