338

پوری دنیا سے شمالی کوریا کے بائیکاٹ کا امریکی مطالبہ

اقوام متحدہ میں امریکا کی مستقل مندوب نے شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے پیانگ یانگ کے سفارتی اور تجارتی بائیکاٹ کا مطالبہ کیا ہے۔

سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران امریکی سفیرہ نکی ہالے نے خبردار کیا کہ اگر جنگ ہوئی تو شمالی کوریا کا حکومتی نظام مکمل طور پر تباہ ہوجائے گا۔

گذشتہ روز نیویارک میں امریکا کے مطالبے پر سلامتی کونسل کا خصوصی اجلاس طلب کیا گیا جس میں شمالی کوریا کے میزائلوں پر بحث اور تشویش کا اظہار کیا گیا۔

قبل ازیں شمالی کوریا نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا اور کہا تھا کہ امریکا کا کوئی حصہ ان کے میزائلوں سے بچ نہیں سکتا۔

سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نیکی ہالے نے کہا کہ شمالی کوریا کو بار بار امن کا پیغام دیا گیا مگر پیانگ یانگ نے امن کے بجائے تباہی کا راستہ چنا ہے۔

انہوں نے چین پر زور دیا کہ وہ شمالی کوریا کو تیل فروخت بند کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

2 تبصرے “پوری دنیا سے شمالی کوریا کے بائیکاٹ کا امریکی مطالبہ

  1. TrГЁs curieux topic
    [url=http://www.huslendesign.com/forum.php?mod=viewthread&tid=1360761&extra=]http://byteforums.net/showthread.php?tid=6124[/url]

  2. Хотим пофлиртовать ?
    Я хочу!
    [URL=http://kissloveme.ru][IMG]http://i12.pixs.ru/storage/8/5/0/0qt6CyyhZM_5687308_28335850.jpg[/IMG][/URL]
    [url=http://kissloveme.ru]русские зрелые девушки[/url]

تبصرے بند ہیں