s5 12

اسلام قبول کرنا میرے لیے خوش بختی ہے، مانڈلا منڈیلا

لاہور: جنوبی افریقہ کے رکن پارلیمنٹ اور سابق صدر نیلسن منڈیلا کے پوتے مانڈلا منڈیلا کا کہنا ہے کہ اسلام قبول کرنا ان کے لیے خوش بختی ہے۔

مانڈلا منڈیلا گذشتہ روز پاکستان کے دورے پر لاہور پہنچے، جہاں انہوں نے مینار پاکستان پر ہونے والی تاجدارِ ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کیا۔

اپنے خطاب کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ ‘پاکستان آنا اور ختم نبوت کانفرنس میں شرکت کرنا میرے لیے اعزاز ہے، اسلام امن پسند دین ہے اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم عظیم انقلابی لیڈر ہیں’۔

واضح رہے کہ مانڈلا منڈیلا نے 2016 میں اسلام قبول کیا تھا۔

مانڈلا منڈیلا کا یہ بھی کہنا ہے کہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت ملنا چاہیے، جبکہ فلسطینی مسلمانوں کو بھی آزادی ملنی چاہیے۔

اس سے قبل گذشتہ روز لاہور آمد پر ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مانڈلا منڈیلا کا کہنا تھا کہ پاکستان آکر انہیں بہت خوشی ہورہی ہے۔

مانڈلا منڈیلا نے کہا کہ جنوبی افریقہ میں رگبی اور فٹ بال کے ساتھ کرکٹ بہت شوق سے کھیلی جاتی ہے، پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ سے پابندیاں ہٹنے کے ساتھ ہی وہ بطور رکن پارلیمنٹ پوری کوشش کریں گے کہ دونوں ممالک آپس میں کرکٹ کھیلیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں