10 9

نوازشریف اہلیہ کی تیمارداری کے لیے لندن روانہ

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف اہلیہ کی تیمارداری کے لیے لندن روانہ ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نوازشریف بیٹی مریم نوازکے ہمراہ 5 روزہ دورے کے لیے غیرملکی ایئرلائن کی پرواز کیو آر 629 کے ذریعے براستہ دوحا لندن روانہ ہوگئے ہیں۔ نواز شریف لندن میں زیرعلاج اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی تیمارداری کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزاحتساب عدالت نے نوازشریف کی درخواست منظور کرکے انہیں ایک ہفتہ کی حاضری سے استشنی دیا تھا جب کہ عدالت نے مریم نواز کو 15 نومبر سے 15 دسمبر تک کا استثنی دے رکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں