pakistan 16

کراچی میں یخ بستہ ہواؤں کے ڈیرے، سردی کی شدت میں اضافہ

کراچی: شہرقائد میں گزشتہ روزسے چلنے والی تیزہواؤں کے باعث سردی کی شدت میں یک دم اضافہ ہوگیا ہے۔کراچی سمیت ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ گزشتہ رات سے چلنے والی ہواؤں کے باعث ٹھنڈ نے شہرمیں ڈیرے جما لیے ہیں۔ شہرمیں آج کم سے کم درجہ حرارت 14 اورہوا میں نمی کا تناسب 10 فیصدر ریکارڈ کیا گیا۔ سردی بڑھتے ہی گرم کپڑوں کی خریداری میں اضافہ ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی لہر ایک ہفتے تک جاری رہے گی۔
دوسری جانب کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان میں سردی کی شدید لہردوسرے روز بھی جاری ہے، خون جما دینے والی سردی نے نظام زندگی کو مفلوج کرکے رکھ دیا ہے۔ کوئٹہ شہراورگردونواح میں درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا ہے جبکہ گیس پریشرکی کمی سے بھی شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے، قلات میں درجہ حرارت منفی 12 اوردالبدین میں منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اورخشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، میرپورخاص ڈویژن اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پرہلکی برفباری کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں