1 20

بیوی کی حاضر دماغی بنی شوہر سے علیحدگی کا باعث

کیا کبھی ایک سڑک کی تصویر میاں بیوی کے رشتہ کو ختم کرا سکتی ہے تو اس کا جواب ہے ہاں!
جی ہاں! روس کی ایک سابقہ ماڈل نے ایک اجنبی خاتون کے انسٹاگرام اکاونٹ پر ایک سڑک کی تصویر دیکھ کر شوہر سے طلاق لینے کا فیصلہ کر لیا کیونکہ روسی سابقہ ماڈل کا کہنا ہے یہ تصویر جس جگہ سے کھینچی گئی ہے وہ جگہ اس کا بیڈ روم ہے
روسی سابقہ ماڈل اگرانووچ نے اپنے شوہر پر بےوفائی کا الزام لگاتے ہوئِے اس سے طلاق لینے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کی وجہ صرف اور صرف وہ تصویر ہے جو مبینہ طور پر روسی سابقہ ماڈل کے بیڈ روم سے لی گئی ہے۔
15
روسی سابقہ ماڈل یولیا اگرانووچ
اگرانوچ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ایک دن وہ انسٹاگرام پر وقت گزاری کر رہی تھیں کہ اچانک ایک اجنبی خاتون کے اکاونٹ پر انہوں نے ایک سڑک کی تصویر دیکھی۔ تصویر دیکھنے کے بعد انہوں نے بغور معائنہ کیا تو معلوم ہوا کہ یہ تصویر جس جگہ اور جس زاویہ سے لی گئی وہ ان کا بیڈروم ہے
کیونکہ وہ روزانہ اسی جگہ کھڑے ہو کر اور اسی زاویے سے اپنے گھر کے سامنے والی اس سڑک کا نظارہ کرتی تھیں۔

سابقہ ماڈل نے اجنبی خاتون کے اکاونٹ میں فوٹو گیلری دیکھنا شروع کی تو اس کی حیرت کی کوئی انتہا نہ رہی کیونکہ اس گیلری میں اس کے شوہر کی تصاویر بھی موجود تھیں۔ شوہر سے وضاحت طلب کرنے پر شوہر نے بے وفائی کے الزام کی تردید کی اور کہا کہ اس نے اپنے دوستوں کی دعوت کی تھی جس میں وہ خاتون بھی موجود تھیں تو یہ تصاویر اسی موقع کی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں