Muslim pilgrims circumambulate around the Kaaba, the cubic building at the Grand Mosque, ahead of the annual Hajj pilgrimage in the Muslim holy city of Mecca, Saudi Arabia, Monday, Aug. 28, 2017. (AP Photo/Khalil Hamra) 9

حرم مکی میں زائرین کی نقل وحرکت کنٹرول کرنے میں مصنوعی ذہانت کیا کردار ادا کرتی ہے؟

الحرمین الشریفین سے متعلق انتظامی ادارے کے مطابق مکہ المکرمہ میں مسجد الحرام کے صحن، مطاف اور بالائی منازل پر زائرین کی نقل وحرکت کو آسان بنانے کی خاطر مصنوعی ذہانت پر مشتمل کمپیوٹر پروگراموں کا سہارا لیا جا رہا ہے۔
مسجد الحرام میں افراد کی نقل وحرکت کے انچارج فارس بن فائز ملا کے مطابق ان کا ادارہ حرم میں زائرین کی نقل وحرکت کو ہر ممکن طور پر محفوظ اور آسان بنانے کے لئے جدید ترین کمپیوٹر سافٹ وئیر کی مدد حاصل کر رہا ہے۔
فارس ملا کے مطابق “حرمین پریزیڈینسی سیکیورٹی، سرکاری اور تعلیمی اداروں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے زائرین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کرتی ہے۔”
حرم مکی کے افسر کا کہنا تھا کہ جدید ٹکنالوجی کے استعمال سے مانیٹرنگ کے کام میں بعد بہتری آئی ہے اور یہ عمل آنے والے سالوں میں زائرین کی تعداد بڑھنے کے ساتھ ساتھ روزمرہ معاملات میں مزید مدد دے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں