nazir-siisis 27

کلعدم تنظیم کے مولانا صوفی محمد کی 7سال بعد رہائی

پشاورہائیکورٹ نے کالعدم تحریک نفاذ شریعت محمدی کے سربراہ مولانا صوفی محمد کی تھانہ کبل کے 2 الگ الگ مقدمات میں ضمانت میں رہا ئی کے احکامات جار ی کر دئیے‘ 7سال میں مقدمے کاچالان عدالت پیش کیاگیا اور نہ ہی فرد جرم عائد ہو سکی، پشاورہائیکورٹ نے 7‘7لاکھ روپے دو نفری ضمانت پررہا کر دیا ،عدالت عالیہ کے جسٹس وقار احمد سیٹھ پر مشتمل سنگل بنچ کے روبرو مولانا صوفی محمد کی درخواست ضمانت کی کی سماعت کے دوران ملزم کے وکیل فدا گل ایڈوکیٹ نے اپنے دلائل میں بتایا کہ ملزم پر ریاست مخالف تقاریر ، عدالتی نظام کیخلاف آواز بلند کر نے اور شرانگیز تقاریر کے الزام تحت 30جولائی 2009ء کو پولیس سٹیشن کبل سوات میں دفعہ 120B‘121(A) ‘ 124(A)‘ 506‘148‘149‘324‘353‘341‘ پی پی سی کا مقدمہ درج کیاگیا اور24مارچ 2010ء کو اسے حراست میں لیا گیا تاہم 7سال گزرنے کے باوجود نہ تو مقدمے کاچالان عدلات پیش کیاگیا اور نہ ہی ملزم پر فرد جرم عائد ہو سکی ‘ انسداد دہشت گردی عدالت نے مقدمہ عام عدالت میں منتقل کرنے کا حکم جاری کیا جس کیخلاف سرکار کی اپیل بھی خارج ہو چکی ہے ‘ فدا گل ایڈوکیٹ نے عدالت کو مزید بتایا کہ ماتحت عدالت نے حقائق کے برعکس ملزم کی ضمانت درخواست خارج کر دی، ملزم کی عمر 93برس ہے اور وہ شدید علیل ہے ‘ وہ سہارے کے بغیر نہیں چل سکتا ‘ میڈیکل بورڈ نے اپنی رپورٹ میں واضح طور پر یہ نشاندہی کی ہے کہ مولانا صوفی محمد شدید بیماری کی وجہ سے چل پھر نہیں سکتے اور سنٹرل جیل پشاور ہسپتال میں ملزم کا علاج ممکن نہیں ، دوسری جانب ہسپتال انتظامیہ نے بھی سکیورٹی وجوہات بناء پر ملزم کو وہاں پر رکھنے سے بھی معذوری ظاہر کی ہے ‘ فدا گل ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ اور پشاور ہائیکورٹ کے فیصلوں کی رو سے قانون میں موجود معیاد پوری ہونےپر اگر زیر حراست ملزم کے کیس کا فیصلہ نہ ہو تو اسے ضمانت پر رہائی دی جاسکتی ہے اس لئے کیس کا میرٹ پر فیصلے کی بجائے انہی نکات پر ہی اکتفا کیا جائے ‘ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ مولانا صوفی محمد کی دیگر مقدمات میں بھی ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری کئے جائیں ۔سرکاری وکلاء نے عدالت کو بتایا کہ کیس کا میرٹ پر فیصلہ ابھی ہونا باقی ہے اور مختلف وجوہات کی بناء پر ٹرائل نہ ہو سکا ‘ عدالت نے دوطرفہ دلائل مکمل ہونے پر تھانہ کبل میں درج دو ایف آئی آرز میں مولانا صوفی محمد کی 7‘7لاکھ روپے دو نفری ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری کر دئیے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں