A damaged home is shown in Montecito, Calif., Wednesday, Jan. 10, 2018. Dozens of homes were swept away or heavily damaged and several people were killed Tuesday as downpours sent mud and boulders roaring down hills stripped of vegetation by a gigantic wildfire that raged in Southern California last month. (AP Photo/Marcio Jose Sanchez) 18

کیلیفورنیا میں طوفانی بارشیں اور لینڈ سلائیڈنگ، 17 افراد ہلاک

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں 17 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ لاپتہ ہونے والے 24 افراد کی تلاش جاری ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق منگل (9 جنوری) کو جنوبی کیلفورنیا میں ہونے والی طوفانی بارشوں کے بعد بڑے بڑے پتھروں اور کیچڑ کا سیلاب آگیا، جس سے 100 گھر تباہ ہوگئے اور 300 سے زائد کو بری طرح نقصان پہنچا۔

دوسری جانب طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے آنے والی آفت سے نمٹنے کی کوششیں جاری ہیں۔

طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے آنے والی آفت سے نمٹنے کی کوششیں جاری ہیں—۔فوٹو/ بشکریہ سی این این
10 تربیت یافتہ کتوں اور مشینوں کی مدد سے 500 سے زائد امدادی کارکن لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔

بارشوں کے بعد مٹی کے تودے اور کیچڑ کا سیلاب اپنے راستے میں آنے والی ہر شہہ بہا لے گیا، درخت اکھڑ گئے اور کئی عمارتیں تباہ و برباد ہوگئیں۔

تباہی کا شکار سینٹا باربیرا کاؤنٹی میں مائیکل جیکسن اور چارلی چپلن سمیت دیگر اشرافیہ کی جائیدادیں اور تاریخی ہوٹل واقع ہیں، جنہیں شدید نقصان پہنچا ہے۔

معروف شوبز شخصیت اوپرا ونفری نےسوشل میڈیا پر اپنے گھر میں ہونے والی تباہی کی تصویریں پوسٹ کیں، جن میں ان کے گھر کے ارد گرد موجود کیچڑ پھیلا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں