14 53

مصرمیں میڈیکل کے 1200 طلباء ’صفر‘ سے فیل

مصر کی المنصورہ یونیورسٹی کے میڈیکل کالج میں چھٹے سمسٹر کے 1200 طلباء صفر سے فیل ہوگئے ہیں۔

طلباء کا کہنا ہے کہ گذشتہ برس نومبر میں ہونے والے امتحانات میں سرجری کے پرچے میں شامل سوالات نصاب سے باہر سےدیے گئے تھے اور سیکڑوں طلباء نے پرچہ حل کرنے سے انکار کردیا تھا۔

طلباء کی جانب سے پرچہ دوبارہ کرانے کا مطالبہ کیا گیا تاہم یونیورسٹی انتظامیہ نےسرجری پرچے کا دوبارہ امتحان لینے کا مطالبہ مسترد کردیاتھا۔

طلباء نے نصاب سے باہر سے سوالیہ پیپر دینے پر انتظامیہ کے خلاف احتجاج بھی کیا۔

طلباء کی جانب سے پرچے کے بائیکاٹ کے لیے قائم کردہ انکوائری کمیٹی کا کہنا ہے کہ بارہ سول طلباء پرچہ تقسیم کیے جانے کے 35 منٹ بعد امتحانی ہال سے اٹھ کر چلے گئے تھے۔ انہوں نے مشکل سوالیہ پرچہ دینے پر کالج کی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا اور پرچہ دوبارہ تیار کرنے کا مطالبہ کیا۔ انتظامیہ نے سوالیہ پرچے پر طلباء کے اعتراضات کا جائزہ لیا جس کے بعد کہا گیا ہے کہ پرچم نصاب کے اندر اور متعلق کلاس کے معیار کے مطابق تھا۔ طلباء کی طرف سے پرچہ مشکل ہونے کا مطالبہ بے بنیاد ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں