3 109

اوگرا نے ملک بھر میں ایل پی جی کی یکساں قیمت کا اعلان کردیا

کراچی: اوگرا نے ملک بھر میں ایل پی جی کی یکساں قیمت کا اعلان کردیا۔

ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے نائب چیئرمین علی حیدر کے مطابق اوگرا کی جانب سے ملک بھر میں ایل پی جی کی یکساں قیمت کے اعلان کے بعد فی کلو قیمت 107 روپے 50 پیسے مقرر کی گئی ہے اور ان قیمتوں کا اطلاق ایک ماہ کے لیے ہوگا۔

علی حیدر کا کہنا تھا کہ اوگرا نے قیمتوں کے نفاذ میں ترسیل کی قیمت شامل نہیں کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں