1 44

علی جہانگیر صدیقی امریکا میں پاکستان کے سفیر تعینات

اسلام آباد: علی جہانگیر صدیقی کو امریکا میں پاکستان کا سفیر تعینات کردیا گیا۔

امریکا میں پاکستان کے موجودہ سفیر اعزاز چوہدری اپنے عہدے سے ریٹائر ہوگئے جس کے بعد حکومت نے نئے سفیر کی تعیناتی کا اعلان کردیا۔

ذرائع کے مطابق جے ایس گروپ کے مالک جہانگیر صدیقی کے صاحبزادے علی جہانگیر کو امریکا میں پاکستانی سفیر تعینات کردیا گیا ہے اور وہ آئندہ ماہ اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ علی جہانگیر صدیقی جے ایس گروپ کے سی ای او تھے اور انہوں نے وزیراعظم کا معاون خصوصی مقرر ہونے کے بعد بزنس سے علیحدگی اختیارکرلی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں