10 31

تمہیں خبر بھی ہے سونے والو، زمانہ کروٹ بدل رہا ہے!

اندھیر دنیا کے چھوٹ رہے ہیں، عمل کا سورج نکل رہا ہے
تمہیں خبر بھی ہے سونے والو، زمانہ کروٹ بدل رہا ہے!
تحریر یوسف ابو الخیر
آپ سری دیوی کے شراب پی کر باتھ روم میں انتقال کرجانے کا سوگ منائیے، سلمان خان کے جیل میں ناشتہ نہ کرنے پر غمزدہ ہوئیے، معصوم حفاظِ قرآن کی مظلومانہ شہادت پر حقارت سے “ہلاک” ہونے کی سرخی لگائیے، اپنے چینلز اور اخباروں میں انہیں ایک منٹ کا ائیر ٹائم اور ایک کالم کا اسپیس بھی نہ دیجیے۔۔ فرق انہیں کچھ بھی نہیں پڑھنے والا،، یہ اپنا کام پھر بھی کرتے چلے جائیں گے۔۔

بلکہ خوشی کی بات یہ ہے کہ ان کے کام میں مزید بہتری آئی ہے، طریقہ کار میں مثبت تبدیلی آئی ہے۔ انہوں نے اتنا بڑا احتجاج کس قدر پُر امن طریقے سے کردیا، املاک کو آگ لگانا اور گاڑیوں پر پتھراؤ توڑ پھوڑ تو کجا، اتنی بڑی تعداد میں ہونے کے باوجود انہوں نے سڑک تک بند نہیں کی، ٹریفک میں خلل نہیں پڑنے دیا۔ بس خاموش سے سڑک کنارے بیٹھ کر اللہ کے پاک کلام کی تلاوت کرتے رہے، اسے یہ بتاتے رہے کہ حالات کتنے ہی سخت کیوں نہ ہو جائیں، آزمائشیں کتنی ہی بڑھ جائیں، ہم نے تجھ سے تعلق کمزور نہیں پڑنے دینا۔۔ تیرے اور تیرے محبوب سے کیے کسی وعدے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا، اور نہ ہی تیرے دین کے بدخواہوں کو ایسا کوئی موقع دینا کہ وہ تیرے بھیجے گئے نظام پر انگلی اٹھا سکیں، کیچڑ اُچھال سکیں۔
عزیز بچو! تم نے بہت بڑے بڑوں کے سر شرم سے جھکا دیے ہیں۔ میں کل تمہارے اس پُرامن احتجاج میں بنفسِ نفیس شریک نہیں ہو پایا، جس کا مجھے افسوس ہے، مگر میں تمہیں اون کرتا ہوں، تمہیں سلام پیش کرتا ہوں۔ اور مجھے ایسا کرنے میں کوئی عار نہیں ہے، ذرا بھی ندامت یا ہچکچاہٹ نہیں ہے۔
مجھے یقین ہے کہ تمہارا یہ طرزِ عمل قوم کے سوئے ہوئے ضمیر کو جھنجھوڑنے کا باعث بنے گا۔ انشااللہ
شب گریزاں ہوگی آخر جلوہ خورشید سے
یہ چمن معمور ہوگا، نغمہ توحید سے!!
10

30261951_163135324342593_950902130586127598_n

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں